تنسیخ نکاح کیس میں اداکارہ میرا کو حتمی بیان ریکارڈ کرنے کیلئے (کل )طلب کر لیا گیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:18

تنسیخ نکاح کیس میں اداکارہ میرا کو حتمی بیان ریکارڈ کرنے کیلئے (کل )طلب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) سول عدالت نے اداکارہ میرا کو تنسیخ نکاح کیس میں حتمی بیان ریکارڈ کرنے کیلئے کل ( جمعرات) کو طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا کو متعدد بار طلبی کے نوٹسز جاری کئے گئے تاہم سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اداکارہ عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔ادکارہ کے وکیل بلخ شیر کھوسہ نے عدالت کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ادکارہ آج جمعرات کو ہر حال میں عدالت پیش ہوں گی۔ ادکارہ میرا کی تنسخ نکاح کی درخواست طویل عرصے سے سول عدالت میں زیر سماعت ہے۔ عتیق رحمان نامی شخص نے اداکارہ میرا کا شوہر ہونے کا دعوی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :