شہری الرجی ، نزلہ زکام اور ڈینگی سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کر یں، ڈاکٹر خاور رفیق

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:15

شیخوپورہ۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال شیخوپورہ کے سرجن ڈاکٹر خاور رفیق نے کہا ہے کہ شہری موسم کی تبدیلی کی وجہ سے الرجی ، نزلہ زکام، خشک کھانسی،بخار اور ڈینگی سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کر یں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخباری نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر چوہدری اعجاز گجر، طارق ملک، اعجاز شیخ ، محسن شاد و دیگر موجود تھے، ڈاکٹر خاور رفیق نے کہا کہ الرجی ، نزلہ زکام ، بخار اور ڈینگی سے متاثرہ افراد فوری طور پر اپنی بیماری کی تشخیص کروا کر حکومت کی طرف سے مفت ادویات اور مفت ٹیسٹ جیسی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں تاکہ بیماری کو ختم کیا جاسکے ،انہوںنے کہا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شہناز نسیم شہریوں کومفت ادویات اور مفت ٹیسٹ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور کو شش کر رہی ہیں،ڈاکٹرز کی ٹیمیں جذبہ حب الوطنی کے تحت مریضوں کو چیک کر رہی ہیں جس کی بدولت ڈی ایچ کیوہسپتال کی انتظامیہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے تعریفی اسناد دی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :