وزیر اعلیٰ پنجاب کی طر ف سے مستحق خاندانوں میں بیس ملین سے زائد کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے ،سید اظہر عباس گیلانی

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:15

شیخوپورہ۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ اکائونٹس ڈی ایس پی سکول ، ایڈمن آفیسر اکائونٹس شیخوپورہ سید اظہر عباس گیلانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طر ف سے اورڈپٹی کمشنر ارقم طارق کی خصوصی ہدایت پر دو سو غریب اور مستحق خاندانوں میں بیس ملین سے زائد کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے اور مزید پچاس خاندانوں کی مالی امداد کے کیس انڈر پراسس ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کیا، اس موقع پر حافظ نوید ،محمدریاض، اعجاز شیخ ، طارق ملک و دیگر موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ میں ڈومیسائل برانچ کو اپ گریڈ کر کے روزانہ کی بنیاد پر 250/300تک ڈومیسائل سیم ڈے میں فراہم کئے جار ہے ہیں جو صوبہ پنجاب میں اپنی نوعیت کی واحد مثال ہے جو کسی اور ضلع میں نہیں ملتی اور دس ماہ کے دوران 10168ڈومیسائل جار ی کیے جاچکے ہیں ،انہوں بتایا کہ بیس اکتوبر سے تین نومبر تک ہونے والے انٹر ڈسٹرکٹ سکول کرکٹ ٹورنامنٹ ڈپٹی کمشنر کپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،اس کے علاوہ مزید مختلف سرگرمیوں کے لئے بھی پلان کیا جار ہا ہے تاکہ سکولوں سے اچھا ٹیلنٹ سامنے آسکے اور معاشرے میں منشیات کی لعنت سے چھٹکارا ملنے کے ساتھ ساتھ صحت مند معاشرے سے ٹیلنٹ سامنے آئے ۔

متعلقہ عنوان :