چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 10ماہ سے لاپتہ بچے حمزہ کواس کے والدین کے سپرد کردیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:15

فیصل آباد۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو فیصل آباد نے 10ماہ سے لاپتہ حمزہ نامی بچے کو تلاش کرکے اس کے والدین کے حوالے کردیا،تفصیلات کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروکی ٹیم کو 8دسمبر 2016ء کو گھر سے بھاگا ہوابچہ ملا جو اپنا ایڈریس بتانے سے قاصر تھا تاہم چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی طرف سے بچے کے لواحقین کی تلاش شروع کی گئی اوربلاآخر گزشتہ روز لاہور کا رہائشی حمزہ کا والد فیاض چائلڈ پروٹیکشن بیوروپہنچ گیاجس پر تمام قانونی کارروائی مکمل کرکے بچے کو اس کے باپ کے حوالے کردیاگیا۔