ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹیز کو شکایات کے تفصیلی جائزہ ، حل کیلئے اقدامات کی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:14

فیصل آباد۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)اوورسیز پاکستانیزکمیشن پنجاب نے ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹیز کو ہر ماہ دو اجلاس با قا عدگی سے منعقد کر کے مو صولہ شکایات کے تفصیلی جائزہ اور حل کیلئے اقدامات کی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اورکمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی نے کہا ہے کہ فیصل آباد ڈویژن میں سمندرپار پاکستانیوں کی شکایات کے حل کی شرح حوصلہ افزاء ہے جو ڈویژنل،ضلعی اور پولیس انتظامیہ کی بھرپور محنت کا مظہر ہے،انہوں نے یہ بات کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈویژن بھر میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حل کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہی جس میںڈویژنل کمشنر مومن آغا،آر پی او بلال صدیق کمیانہ،چیئرمین اوورسیز کمیٹی/ایم پی اے آزاد علی تبسم،ایڈیشنل ڈی جی او پی سی ڈی آئی جی آغا یوسف،ڈپٹی کمشنرز سلمان غنی،مدثر ریاض ملک،ایوب خاں،کاشف محمد علی،سی پی او اطہر اسماعیل،ڈی پی اوز لیاقت علی،عثمان اکرم گوندل،مستنصر فیروز،ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن مہر شفقت اللہ مشتاق،اے ڈی سی آر محمد شاہد،ممبر کمیٹی ڈاکٹر وسیم نواز اور دیگر افسران بھی موجود تھے،کمشنر اوورسیز نے کہا کہ کمیشن کے قیام کا مقصد تارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے اور اس ضمن میں اب تک ہزاروں شکایات نپٹائی جاچکی ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹیز کے اجلاس مہینے میں دو بار منعقد کرکے درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیں اور اس ضمن میں جاری ہونے والی کارروائی کو باقاعدگی سے کمشن کے ویب کمپلنٹ پورٹل پر اپ لوڈ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں کے مسائل کا جلد از جلد حل ترجیح ہے کیونکہ وہ دیار غیر میں محنت شاقہ سے ملک کی خدمت کررہے ہیں لہذا ان کی فلاح و بہبود اور بھلائی کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے،انہوں نے بعض درخواستوں پر محکمانہ پیشرفت کا جائزہ لیا اور کہا کہ اوورسیز کو ریلیف کی فراہمی کیلئے موثر پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اوورسیز کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں لہٰذا متعلقہ محکموں کی کارکردگی نظر آنی چاہیے،ڈویژنل کمشنر مومن آغا نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف کی فراہمی اور ان کی درخواستیں تیز رفتاری سے نمٹانے کیلئے متعلقہ محکمے متحرک ہیں اور اب تک موصولہ 507 درخواستوں میں سے 245 درخواستیں نمٹادی گئی ہیں،انہوں نے بتایا کہ ریونیو،پولیس اور دیگر محکموں سے متعلقہ بقیہ درخواستوں پر تیز رفتار کارروائی جاری ہے،چیئرمین/ایم پی اے نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مقامی سطح پر درپیش شکایات کی دادرسی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے تاکہ وہ سکون اور آسودہ ذہن کے ساتھ محنت کرسکیں،اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے شکایات و مسائل پر مبنی درخواستوں کی کارروائی رپورٹ سے آگاہ کیا۔