وفاقی وزیر پرویز ملک اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف سے یورپی یونین پارلیمنٹیرین وفد کی ملاقات

وفد کو پاکستان میں صنعت و تجارت میں ہونے والی ترقی، عام آدمی کے لئے جی ایس پی کے فوائد سے آگاہ کیا گیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:14

وفاقی وزیر پرویز ملک اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف سے یورپی یونین پارلیمنٹیرین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر برائے تجارت اور ٹیکسٹائل محمد پرویز ملک اور اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف علی سے یورپی یونین کے پارلیمنٹیرین جین لامبرٹ اور سٹاور لمبریندس نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پارلیمنٹیرین اور اعلیٰ حکام کو پاکستان میں صنعتی و تجارتی شعبوں میں ہونے والی ترقی اور عام آدمی کے لئے جی ایس پی کے فوائد سے آگاہ کیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے مختلف اقدامات جو جی ایس پی کے اہم مقاصد میں شامل ہیں، کے بارے میں بھی بتایا گیا جن میں برآمدات میں اضافہ سے غربت کا خاتمہ، پائیدار امن کا فروغ، گڈ گورننس شامل ہیں اور ان پر مذاکرات کئے گئے۔ فاقی وزیر نے بتایا کہ جی ایس پی نے نہ صرف پاکستان کو فوائد پہنچائے جو تجارت کے اس ضافے کی صورت میں سامنے آیا بلکہ یورپی یونین کے ممالک کو بھی فائدہ ہوا جس نے پاکستان سے درآمدات میں اضافہ کیا۔

(جاری ہے)

مشینوں اور دیگر مال کی طلب میں اضافہ ہوا جو مینوفیکچرنگ میں استعمال ہوتا ہے اور یورپی یونین میں ان کی درآمدات بھی بڑھیں۔ یورپی یونین کے پارلیمنٹیرین کے ساتھ ایشیاء کے وفد کی صدارت جین لامبرٹ نے تجارت کے وفاقی وزیر اور اٹارنی جنرل کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں یورپی یونین پارلیمنٹیرین اور سائوتھ ایشین وفد کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر تجارت حال ہی میں بیلجیم کے دور روزہ دورہ پر گئے تھے جو ان کے تین یورپی ممالک بیلجیم، فرانس اور جرمنی کے دورے کا ایک حصہ تھا۔ ان کے بیلجیم کے دورہ کا مقصد یورپی یونین کا جی ایس پی کے تناظر میں پاکستان جی ایس پی صورتحال پر توجہ مرکوز کرنا تھی۔

متعلقہ عنوان :