متحدہ عرب امارات ، عجمان پولیس نے منشیات کو فروغ دینے والے 13 اکاوئنٹس کو بند کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 16:42

متحدہ عرب امارات ، عجمان پولیس نے منشیات کو فروغ دینے والے 13 اکاوئنٹس ..
عجمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء) ذرائع کے مطابق عجمان پولیس نے سوشل میڈیا پر مختلف طریقوں سے منشیات کو فروغ دینے والے 13 اکاوئنٹس کو بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

عجمان پولیس کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اتھارٹیز کے اجازت سے ان اکاونٹس کو چلانے والے افراد کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عجمان پولیس کے سائبر کرائم کی روک تھام کا ادارہ سوشل میڈیا پر لوگوں کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ گرفتار ہونے والے افراد کو عجمان پولیس کے منشیات کے روک تھام کے ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔