وزیرمواصلات و تعمیرات پنجاب ملک تنویر اسلم اعوان کی کوئٹہ بم دھماکے کی شدید مذمت

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:08

وزیرمواصلات و تعمیرات پنجاب ملک تنویر اسلم اعوان کی کوئٹہ بم دھماکے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے نیو سریاب روڈ،کو ئٹہ میں ہونیوالے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کوئٹہ دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونیوالوں کے لئے جنت الفردوس میں جگہ اور ان کے اہلیخانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے اور ہمیں اپنی سیکیورٹی فورسز پر فخر ہے کہ وہ ہماری جانوں کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔

صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے اپنی سیکیورٹی فورسز کا بھرپور ساتھ دیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پورے پاکستان کی عوام کوئٹہ کے المناک سانحہ میںشہید ہونیوالوں اور ان کے اہلیخانہ کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے پوری قوم کسی بھی قربا نی سے دریغ نہیں کرے گی۔

متعلقہ عنوان :