سربراہ دہشتگرد تنظیم جماعت الاحرارعمرخالد خراسانی امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 اکتوبر 2017 16:37

سربراہ دہشتگرد تنظیم جماعت الاحرارعمرخالد خراسانی امریکی ڈرون حملے ..
کابل (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اکتوبر2017ء ) : کالعدم دہشتگرد تنظیم جماعت الاحرارکے سربراہ عمرخالد خراسانی امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے،خالد خراسانی گزشتہ روزافغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، تاہم ان کی ہلاکت کی متضاد اطلاعات آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم دہشتگرد تنظیم جماعت الاحرارکے سربراہ رعمرخالد خراسانی گزشتہ روزپاک افغان سرحد پرافغان حدود میں امریکی ڈرون حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

دہشتگرد خالد خراسانی کوزخمی حالت میں ناریئے گنڈاؤ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ حالت نازک ہونے کے باعث دہشتگرد خراسانی جہنم واصل ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ کالعدم تنظیم جماعت الاحرارعمرخالد خراسانی کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

(جاری ہے)

خلفیہ عثمان حافظ اللہ کونیا سربراہ بنائے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

واضح رہےامریکا کی جانب سے گزشتہ روز تین ڈروں حملوں میں مجموعی طورپر31 شدت پسند ہلاک اور 11زخمی ہوگئے ہیں۔ جب امریکی ڈرون حملہ کیا گیا۔ خالد خراسانی افغان صوبے پکتیکا میں موجود تھا۔ خالد خراسانی کے ساتھ 9 مزید شدت پسند بھی ڈرون کا نشانہ بنے۔دہشتگردعمرخالد خراسانی کالعدم تحریک طالبان کا اہم رکن اور کالعدم دہشتگرد جماعت الاحرار کا سربراہ تھا۔عبدالولی عرف خالد عمر خراسانی  کا تعلق مہمند ایجنسی سے تھا۔

متعلقہ عنوان :