وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جلد چارسدہ کا دورہ کرینگے

رکن قومی اسمبلی مولاناسید گوہر شاہ نے وزیر اعظم کو چارسدہ میں 500بستروں کا ہسپتال ، وومن یونیورسٹی ، انجینئر نگ ، میڈیکل اور کیڈٹ کالجز سمیت 38کروڑ روپے لاگت کے سوئی گیس اور سڑکیں تعمیر کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:56

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جلد چارسدہ کا دورہ کرینگے
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی چارسدہ کا دورہ کرینگے ۔ رکن قومی اسمبلی مولاناسید گوہر شاہ نے وزیر اعظم کو چارسدہ میں 500بستروں کا ہسپتال ، وومن یونیورسٹی ، انجینئر نگ ، میڈیکل اور کیڈٹ کالجز سمیت 38کروڑ روپے لاگت کے سوئی گیس اور سڑکیں تعمیر کرنے کا منصوبہ پیش کر دیا ۔ چارسدہ میں بجلی ٹرانسفارمر زورکشاپ کی منظوری بھی منصوبے میں شامل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ کی دعوت پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بہت جلد چارسدہ کا دورہ کرینگے ۔ ا س حوالے سے مولانا سید گوہر شاہ نے گزشتہ روز وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اور ان کو باضابطہ طور پر چارسدہ کے دورے کی دعوت دی جس کو وزیر اعظم نے قبول کر کے بہت جلد چارسدہ کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مولانا سید گوہر شاہ نے وزیر اعظم کو چارسدہ کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ۔ مولانا سید گوہر شاہ نے ملاقات میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے چارسدہ میں 500بستروں کا ہسپتال ، وومن یونیورسٹی ، انجینئر نگ ، میڈیکل اور کیڈٹ کالجز کے قیام کا مطالبہ کیا جبکہ چارسدہ میں 24کروڑ روپے لاگت کی سڑکیں اور 14کروڑ تخمینہ لاگت کے سوئی گیس منصوبے پیش کئے جبکہ منظور شدہ ترناب ، اتمانزئی اور بوبک بجلی فیڈروں پر کام تیز کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مولانا سید گوہر شاہ کی دعوت قبول کر تے ہوئے یقین دلایا کہ ان کے تمام مطالبات منظور کئے جائینگے ۔