آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان کی دربار عالیہ دیوان شاہ خاکی پرحاضری ‘فاتحہ خوانی کی

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:51

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے گزشتہ روزدربار عالیہ دیوان شاہ خاکی پرحاضری دی اورفاتحہ خوانی بھی کی۔

(جاری ہے)

بعدازاں وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے میاںشہپال کلرگالہ کی والدہ اوربابوصغیرناون ترکنڈی کی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت وبخشش اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعاکی۔ اس موقع پرسردارشہزادصادق ایڈووکیٹ،سردارمعظم نواز،سردارشبیر،سردارشفیق ودیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔