اقوام متحدہ کی طرف سے سعودی اتحاد کو بلیک لسٹ کرنے کیخلاف مظفر آباد میں بھی احتجاجی مظاہرہ

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:51

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) اقوام متحدہ کی طرف سے سعودی اتحاد کو بلیک لسٹ کرنے کیخلاف مظفر آباد میں بھی بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میںسول سوسائٹی سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس دوران مظاہرین کی جانب سے اقوام متحدہ کے دوہرے معیار کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز او ربینرز اٹھا رکھے تھے جن پر یو این کیخلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے اقوام متحدہ کے دفتر میں یاد داشت بھی پیش کی۔مظاہرہ میں وکلاء،تاجروں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ مختلف مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ نے سعودی اتحاد کوبلیک لسٹ کر کے کھلی دہشت گردی کا ثبوت دیا ہے ۔

(جاری ہے)

دنیا میں بچوں سب سے زیادہ قتل عام شام،برما ،افغانستان،عراق اور مقبوضہ کشمیر میں ہو رہا ہے لیکن اقوام متحدہ نے ان ملکوں میں سالہا سال سے خون بہانے اور بچوں کوبڑے پیمانے پر قتل کرنے کے باوجود کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔

یمن کی آزادی کے لئے مصروف عمل سعودی فوجی اتحا د اپنی کارروائیوں میں بچوں اور عام آبادی کے بچانے کئے سب سے زیادہ احتیاط برتتا ہے اور اب تک کے ان سارے ایکشنز اس کی دلیل ہیں۔ مقررین نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ اقوام متحدہ کے مسلمانوں کے لئے ہر جگہ معیار الگ ہیں اور یہی ناانصافی دنیامیں بد امنی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ فوری طور پر سعودی اتحاد کے خلاف اقدام واپس لے ۔

متعلقہ عنوان :