سعودی عرب میں ہو نیوالے خوفناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

حاد ثے میں ہلاک ہونے والے شخص نے اپنی موت کی کی ویڈیو ریکارڈ کی

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:46

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) سعودی عرب میں ہو نیوالے خوفناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی جس میں ہلاک ہونے والے شخص نے حادثے کی ویڈیو ریکارڈ کی۔ افسوسناک واقعہ الرائن اورالبشا شہروں کے مابین ہائی وے پر پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی میں سوار 2 نوجوان اونچی آواز میں گانے سنتے ہوئے اپنے سفر کا لطف اٹھارہے تھے۔

(جاری ہے)

ڈرائیور کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھا شخص یادگارلمحات کو موبائل میں ریکارڈ کررہا تھا اور دونوں ہی ویڈیو بنانے میں اس قدرمگن تھے انہیں سامنے سے آنے والے خطرے کا احساس تک نہ ہوا اور خوشی کے یہ لمحے ذرا سی لاپرواہی کے باعث خوفناک حادثے کی وجہ بن گئی جس میں دو قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز رفتار گاڑی کو سامنے سے آنے والی گاڑی نے زوردار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پرہی موت کے منہ میں چلا گیا جب کہ دوسرا شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔ یہ پورا واقعہ موبائل میں ریکارڈ ہوگیا اور اگلے ہی روز یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر ڈال دی گئی جو وائرل ہوگئی۔