نوازشریف آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں سماعت پر پیش ہوںگے،4 روزمیں وطن واپسی متوقع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 18 اکتوبر 2017 16:27

نوازشریف آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں سماعت پر پیش ہوںگے،4 روزمیں وطن ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اکتوبر2017ء ) : مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف آئندہ چار روز میں وطن واپس پہنچ جائیں گے،نوازشریف احتساب عدالت میں آئندہ سماعت پرپیش ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر محمد نوازشریف کی آئندہ چار سے پانچ دنوں میں لندن سے پاکستان واپسی متوقع ہے۔ن لیگ ذرائع کے مطابق نوازشریف احتساب عدالت میں آیندہ ہفتے سماعت پر پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے علاج و معالجے کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں۔ نوازشریف اس سے قبل بھی پاناما کیس کے سلسلے میں احتساب عدالت میں پیش ہوچکے ہیں۔ بتایا جارہاہے کہ آئندہ ہفتے سماعت پر نوازشریف پھر احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ پاناما کیس کے سلسلے میں شریف فیملی کے خلاف احتساب عدالت میں دائر ریفرنسز کا سامنا کرنے کیلئے مریم نواز بھی احتساب عدالت میں پیش ہوئیں لیکن نوازشریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز تاحال عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

متعلقہ عنوان :