دبنگ آفیسر جاوید اقبال گجر (جیدی) ایس ایچ او تھانہ ریلوے راولپنڈی تعینات ‘

چارج سنبھال کر ذمہ داریاں سنبھال لیں جاوید اقبال گجر اس سے قبل بھی ایس ایچ او رہ چکے ہیں ‘ان کے پاس ریلوے پولیس لائن کا چارج تھا

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ایس پی پاکستان ریلویز پولیس ریاض بوسال نے دبنگ آفیسر جاوید اقبال گجر (جیدی) کو نیاایس ایچ او تھانہ ریلوے راولپنڈی تعینات کر دیا‘نئے ایس ایچ او نے عہدے کا چارج سنبھال کر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی پاکستان ریلویز پولیس ریاض بوسال نے سینئر افسر سب انسپکٹر جاوید اقبال گجر (جیدی) کو نیا ایس ایچ او تھانہ ریلوے تعینات کر دیا جس کے بعد انہوں نے باضابطہ عہدے کا چارج سنبھال کر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

(جاری ہے)

جاوید اقبال گجر اس سے قبل بھی ایس ایچ او رہ چکے ہیں اور ابھی ان کے پاس ریلوے پولیس لائن کا چارج تھا۔ ذمہ داریاں سنبھالنے پر انجمن دکانداران ریلوے روڈ نے نئے ایس ایچ او کو مبارکباد دی ہے۔ دوران گفتگو و تعینات ایس ایچ او جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ قانون کی عملداری اور مسافروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن کوششیں کریں گے ۔ قانون کے مطابق فرائض انجام دیں گے ‘ ریلوے کی ترقی اور خوشحالی اور بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ جبکہ یونین کے رہنمائوں نے فرض شناس افسر کو تعینات کرنے پر ایس پی ریلوے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :