سکستھ روڈ پر بے ہنگم پارکنگ ٹریفک روانی میں رکاوٹ بن گئی

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:38

راولپنڈی 18اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) راولپنڈی شہر میں سکستھ روڈ پر موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی بے ہنگم پارکنگ ٹریفک روانی میں رکاوٹ بن گئی ۔

(جاری ہے)

شہریوں اور تاجروں نے بتایاکہ سکستھ روڈ پر سروس روڈ سمیت مختلف تجارتی مراکزکے گرد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی بے ہنگم پارکنگ کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن چکا ہے تاہم سٹی ٹریفک پولیس اس حوالے سے مناسب اقدامات نہیں کر رہی ۔

شہریوں نے سٹی ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیاکہ مری روڈ پر ڈبل پارکنگ کی پابندی کے ساتھ ساتھ سکستھ روڈ پر بھی ڈبل پارکنگ پر پابندی عائد کی جائے اور خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے ۔شہریوں نے کہاکہ حالیہ دنوں میں شہر بھر میں ٹریفک کے بے ہنگم نظام اور ٹریفک جام کے باعث شہری ذہنی اذیت کا شکار ہو چکے ہیں لہذا انتظامیہ کو اس بارے میں فوری ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :