یونیسکو اور تھاپ کے تعاون سے ٹریننگ ورکشاپ یکم نومیر سے شروع ہوگی

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:38

ملتان۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)یونیسکو اسلام آباد اور یونیسکو پیرس کے زیراہتمام تھاپ (THAAP)اورایوان صنعت و تجارت ملتان کے تعاون سے قدیمی ہنر کے تحفظ اور معدوم ہوتے ہوئے کاریگرز کی تربیت کیلئے پانچ ہفتوں کی ایک خصوصی تربیتی ورکشاپ یکم نومبر سے ملتان میں شروع ہوگی،تھاپ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ساجدہ حیدروینڈال (Sajida Haider Vandal)اورایوان تجارت وصنعت ملتان کی ملتان کرافٹس کونسل کے چیئرمین محمد علی واسطی نے اے پی پی کوبتایا کہ اس تربیتی ورکشاپ کا عنوان ’’Capacity Building for Traditional Building Crafts‘‘رکھا گیاہے جس میں قدیمی عمارتوں کی تزئین و آرائش کے کام،اس ہنر کے تحفظ اوراس کے معدوم ہو تے ہوئے کاریگروں کی نئے سرے سے تربیت کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ملتان تاریخی اور قدیمی عمارتوں اوران پر بنائے گئے نقش ونگار اورلکڑی کے دیدہ زیب کام جس کو پنجرہ کاری کہا جاتا ہے میں اپنا ایک خاص مقام رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

ان بچے کچھے نادر نمونوں کے تحفظ اوران کے کام کرنے والے اساتذہ کے ساتھ ساتھ نئے سیکھنے والوں کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی جس کے لیے ملتان اورلاہور کے علاوہ دیگر مقامات سے بھی ماہرین آئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت فریسکو ورک(نقاشی)،وڈ ورک (جالی ورک/پنجرہ ورک)،کاشی گری اور کیلی گرافی کے فنون کی تربیت فراہم کی جائے گی۔