سرگودھا کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آ کر موٹرسائیکل سوار جاں بحق

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:38

سرگودھا۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) سرگودہا کے نواحی علاقہ بہک لڑکا کے قریب تیز رفتار ڈمپر ٹرک کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دوافراد شدید زخمی ہو گئے،پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ ڈمپر ڈرائیور کی غفلت اورلاپرواہی کے نتیجہ میں پیش آیا،متوفی ریاض کی میت کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمی ہونیوالے عتیق الرحمن، اور فاطمہ بی بی جو کہ متوفی کے قریبی عزیز بتائے جاتے ہیں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودہامنتقل کردیا گیاہے جبکہ ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :