7500 اور 25 ہزار مالیت والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم نومبر کو ہوگی

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:38

سرگودھا۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت ِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 7500 اور 25 ہزار روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم نومبر بروز بدھ کوئٹہ اور کراچی میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

7500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی مجموعی طور پر یہ 72 ویں جبکہ 25 ہزار والے قومی انعامی بانڈز کی 23 ویں قرعہ اندازی ہے۔

7500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ روپے ‘ دوسرا انعام 50 لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرا انعام 93000 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیںگے۔ 25 ہزار والے بانڈز کا پہلا انعام 5 کروڑ‘ دوسرا انعام 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کے 3 انعامات جبکہ تیسرے انعام میں 3 لاکھ 12 ہزار روپے کے 1696 انعامات رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :