سرگودھا بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحان 21اکتوبرسے شروع ہونگے

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:21

سرگودھا بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحان 21اکتوبرسے شروع ہونگے
سرگودھا۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھاکے زیر ِاہتمام انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحان 21اکتوبر بروز ہفتہ کو شروع ہوںگے ۔

(جاری ہے)

کنٹر ولر امتحانات لیاقت علی نوید کے مطابق امیدواروں کو طلباء و طالبات کی رولنمبر سلپس انکے دیئے پتہ جات پرارسال کردی گئی ہے ۔کنٹرولرامتحانات کے مطابق اگر کسی امیدوار کو رولنمبر سلپس نہ مل سکی ہوں تو بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈائو ن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی امتحان کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیںاور ڈویژن بھر میں مختلف سنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔