جم خانہ کلب سرگودھاکی نئی عمارت کی تعمیرتکمیل کے آخری مراحل میں داخل

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:21

سرگودھا۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنرسرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے کہاہے کہ سرگودہا جم خانہ کلب کی نئی عمارت کی تعمیرتکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے انہوں نے یہ بات سرگودہا جم خانہ کلب کے بورڈ آف گورنر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ نئی عمارت کا افتتاح اگلے ماہ کر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تین منزلہ عمارت کی تعمیر پر بارہ کروڑ کے اخراجات ہورہے ہیں ،جم خانہ کلب سے ملحقہ ریسٹ رومز کی تعمیر اور ماڈل ٹائون میں شوٹنگ اور رائیڈنگ کلب بھی مکمل کئے جارہے ہیں ،سرگودہا جم خانہ کلب کی تعمیر کیلئے 8 کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جن سے کام کی رفتار او ر کوالٹی میں نمایاں بہتری پیدا ہوگی ۔ اجلاس میں جم خانہ کلب کے اخراجات اور آمدنی کے بارے میں تفصیلات پر غور کیا گیا۔