پی ایچ اے کے زیر اہتمام سرگودھا میں 32سکیموں پر کام جاری ہے ، لیاقت علی چٹھہ

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:21

سرگودھا۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ضلع سرگودہا میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر(پی ایچ ای) کے زیر ِاہتمام 32سکیموں پر کام جاری ہے جس سے شہر کی خوبصورتی اور حسن و دلکشی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پی ایچ اے کی سکیموں پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے اور سٹاف کو فعال کردار ادا کرتے ہوئے سکیموں کی بروقت تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ پی ایچ اے کے دفتر میں سکیموں پر کام کی رفتار کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( ریونیو) طارق خان نیازی ، ڈپٹی ڈائریکٹر رانا شاہد عمران اور میاں طاہر جمیل کے علاوہ ایکسین ایم اینڈ آر، روڈز اور ایکسین ایریگیشن ر سول ڈویژن کے علاوہ پی ایچ اے کے سپروائزری سٹاف نے شرکت کی ۔اجلاس میں بائی پاس سے چونگی نمبر9 تک نہر کے دونوں اطراف سڑک کی تعمیر کیلئے ایکسین روڈز کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ۔