محکمہ مال کے افسران کو مختلف مدات میں سرکاری بقایا جات کی ریکوری مہم تیز کر نے کی ہدایت

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:21

فیصل آباد۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)محکمہ مال کے افسران کو مختلف مدات میں سرکاری بقایا جات کی ریکوری مہم مزیدتیز کر نے کی ہدایت کردی گئی ہے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمدشاہد کی جانب سے محکمہ مال کے افسران سے کہا گیا ہے کہ مختلف مدات میں سرکاری بقایا جات کی ریکوری مہم کو مزیدتیز کیا جائے اور کارکردگی رپورٹ سے روزانہ کی بنیاد پر انہیں آگاہی بھی فراہم کی جائے،ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوںنے مختلف مدات میں سرکاری بقایا جات کی وصولی کا تفصیلی جائزہ لیااورریونیو افسران کو سخت تاکید کی کہ مقررہ اہداف کے حصول میں کوئی کسر باقی نہیں رہنی چاہیے،انہوں نے لینڈ ریونیو ،واٹرریٹ،زرعی انکم ٹیکس،کیپیٹل ویلیو ٹیکس اور دیگر مدات میں واجبات کی وصولیوں کی رپورٹس سے آگاہ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ زیرالتواء انکوائریز کو بھی تیزرفتاری سے نمٹایا جائے ،انہوں نے زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بقیہ کام میں تیزی لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سنٹرز پر درخواست گزاروں کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا جائے،انہوں نے واضح کیا کہ وہ ریونیو امور میں کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے اور اگر کسی جگہ ناقص کارکردگی سامنے آئی تو سخت محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔