پہلا شیخ امجد رشید گولڈ کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ہینکر کلب نے جمخانہ سٹارز کو جبکہ کائونٹی کلب اور بشیر بلور کلب کے مابین میچ ٹائی ہوگیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) پہلا شیخ امجد رشید گولڈ کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ہینکر کلب نے جمخانہ سٹارز کو جبکہ کائونٹی کلب اور بشیر بلور کلب کے مابین میچ ٹائی ہوگیا، جمخانہ کرکٹ کلب پر جاری پہلا شیخ امجد رشید گولڈ کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پہلا میچ ہینکرز کلب اور جمخانہ کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں ہینکرز کلب نے ٹاس جیت کر پہلے جمخانہ سٹارز کو بیٹنگ کی دعوت دی جنہوں نے مقرررہ اوورز میں 55 رنز بنائے وحید الرحمان 13 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے۔

(جاری ہے)

ہینکرز کلب کی طرف سے رفیع الله نے چار ارشد علی نے تین کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ جواب میں ہینکرز کلب نے مطلوبہ ہدف 7.1 اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے برابر رہا ، اس طرح ہینکرز کلب نے میچ میں دس وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ کائونٹی کلب اور بشیر بلور کلب کے مابین کھیلاگیا جو کو برابر رہا ، بشیر بلور کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 168 رنز بنائے جس میں زبیر 57 نیاز محمد 27 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ،کائونٹی کلب کی طرف سے کلیم الله ، راشدنے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں کائونٹی کلب نے بھی مقرررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے ۔

متعلقہ عنوان :