دوستانہ میچ ، عرفان الیون نے ٹرافی اپنے نام کرلی

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) دوستانہ میچ میں عرفان الیون نے اسد الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار رنز سے شکست دیدی، ورسک روڈ سول کالونی گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں عرفان الیون نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقرررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 18 رنز بنائے ، جس میں عرفان نے 33 ، اسد 22 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے ، اسد الیون کی طرف سے طاہر اور جواد نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جواب میں اسد الیون کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 77 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ، اس موقع پر مہمان خصوصی حاجی صفت خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ سول کالونی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر ظفر خان یوسفزئی اور یوتھ چیئر مین آصف خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔