سینیٹر شاہی سید کی کوئٹہ اور بنو میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت

ملک کے کئی سیاسی اکابرین نے قومی سلامتی اور بقاء کا مسئلہ پس پشت ڈال کر اقتدا ر کی رسہ کشی میں مصروف عمل ہیں،صدر اے این پی سندھ

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:10

سینیٹر شاہی سید کی کوئٹہ اور بنو میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کوئٹہ اور بنو ں میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی ملکی سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے ملک کے کئی سیاسی اکابرین نے قومی سلامتی اور بقاء کا مسئلہ پس پشت ڈال کر اقتدا ر کی رسہ کشی میں مصروف عمل ہیںدہشت گردی کے منہ کھولے عفریت کے سامنے آنکھیں بند کرنے والوں کو تاریخ کھی معاف نہیں کرے گی ہمارے جوان اور شہری جانوں کے نذرانے دے رہے ہیںمتواتر دہشت گردی کے واقعات کے باوجود بھی ہم ہوش کے ناخن نہیں لے رہے ہیںباچا خان مرکز سے جاری کردہ مذمتی بیان میں انہوں نے مذید کہا کہ دہشت گردی کے واقعات جہاں بھی ہوں ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیںدنیا کی واحد سپر پاور کے سربراہ کے بیانات اور خطے کے حالیہ واقعات کے بعد ہم سب کو اپنی آنکھیں کھول دینی چاہیے پاکستان انتہائی اہم د وراہے پر ہے کسی قسم کی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتاسول و عسکری قیادت کے درمیان فاصلوں کاتاثر قومی سلامتی کے لیے انتہائی خطر ناک ثابت ہوسکتا ہے ملک غلط فہمیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا دہشت گردی کے خلاف مل جل کر متفقہ لائحہ عمل اپنانا ہوگاانہوں نے مذید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتی ہے اور زخمیوں کو فوری صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

متعلقہ عنوان :