عوام اور پولیس کے مابین پُل کا کردار ادا کرنے پر صحافتی تنظیموں کا کردار قابل تحسین ہے ‘حسن اسد علوی

میڈیا کی جانب سے مثبت تنقید اور قابل عمل تجاویز سے اداروں کی پالیسیاں درست سمت کی جانب موڑی جا تی ہیں ‘ ڈی پی او اوکاڑہ

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:10

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ،عید الاضحی ،محرم الحرام اور پولیو مہم کے دوران میڈیا کا کردار انتہائی اہم اور مثبت رہا ضلع اوکاڑہ میںامن و امان کی آئیڈیل صورتحال قائم رکھنے میں پولیس فورس کے ساتھ ساتھ میڈیا کے نمائندوں نے بھی اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز سے نمٹایا ۔

(جاری ہے)

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر حسن اسد علوی نے کہا کہ عوام اور پولیس کے مابین پُل کا کردار ادا کرنے پر صحافتی تنظیموں کا کردار قابل تحسین ہے میڈیا کی جانب سے مثبت تنقید اور قابل عمل تجاویز سے اداروں کی پالیسیاں درست سمت کی جانب موڑی جا تی ہیں اس موقع پر ریجنل یونین آف جرنلسٹس پنجاب کے جنرل سیکرٹری عابد حسین مغل اور صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ محمد مظہر رشید چوہدری اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیااس موقع پر ضلع بھر کے پریس کلبز کے عہدیداروں اور صحافتی تنظیموں کے نمائندوں اورڈی ایس پی کامران ظفر ،ڈی ایس پی ضیاء الحق نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :