کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:07

کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے کی جانب سے نامزد کردہ کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دئیے جائیں،حکومت نے گزشتہ سال ان کو مالکانہ حقوق دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا لیکن یہ پروگرام سست روی کا شکار ہوگیا ہے،شہر میں اس وقت 40 سے زائد کچی آبادیاں ہیں جو کہ حکومت کی طرف سے مالکانہ حقوق کے منتظر ہیں۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جو کچی آبادیاں ڈکلیر کی گئی ہیں ان کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں۔