پنچاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے ناقض اور کیمکل وال25000 ہزار لیٹر دودھ ضائع کروادیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:07

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)پنچاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ناقض اور کیمکل والا دودھ پکڑ لیا، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تھانہ مندرہ کے علاقے میں دو ٹرکوں کو روک کر دودھ کی کوالٹی کو چیک کیاتودودھ ناقص نکلا، ڈاریکٹر آپریشن نارتھ بلاول ابڑو نے بتایاکہ دودھ میں مختلف کیمکل شامل تھے اوروہ دودھ ناقص اقسام کا تھا، انہوں نے 25000 ہزار لیٹر دودھ ضائع کروادیا ۔

(جاری ہے)

دودھ راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔دودھ سپلائی کرنے والی کمپنی کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے تلاش جارہی ہے۔