یونین کونسل بھلاکھر کااپنی مدد آپ کے تحت بنایا جانے والے پل کا پچاس فیصد کام مکمل ہو چکا ہے،کونسلر جبران کیانی

بدھ 18 اکتوبر 2017 16:07

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)کلر سیداں کی یونین کونسل بھلاکھر کااپنی مدد آپ کے تحت بنایا جانے والے پٴْل کا ایک ماہ سے کم معدت میں پچاس فیصد کام مکمل ہو گیا ہے،جنرل کونسلر جبران کیانی نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہو بتایا کہ یہ منصوبہ خالصتاً ہمارے پنتالیس گھر وں پر مشتمل دوست و احباب نے مکمل کر نا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر یہ فیصلہ کیا تھا کہ پٴْل دو ماہ کی قلیل مدت میں تعمیر کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ نومبر کے دوسرے ہفتے کے اختتام تک انشاء اللہ پٴْل کا کام مکمل ہو جائے گا،ان کا کہنا تھا کہ پٴْل سے ملحقہ روڈ کو بھی اپنی مدد آپ کے تحت تعمیرکیا جا رہا ہے،جس سے پٴْل کی خوبصورتی میں اور اضافہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ تحصیل کلر سیداں کا اپنی مدد آپ کے تحت تعمیرہونے والادوسرا بڑامنصوبہ ہے ،اسی طرح کا پہلا منصوبہ ٹیالہ دوبیرن کلاں کے زرین بھٹی یو کے اور بھٹی برادران یو کے کے تعاون سے کثیر لاگت سے تعمیر ہو چکا ہے، جس سے مخلوق خدا مستفید ہو رہی ہے، اس کی تعمیر سے اہلیان گاؤں و علاقہ کو بنیادی ضروریات تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔