بلیو وہیل ٹاسک ،ایف آئی اے نے لاہور میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے 4نوجوان کی زندگی بچا لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 15:53

بلیو وہیل ٹاسک ،ایف آئی اے نے لاہور میں بروقت کاروائی کرتے ہوئے 4نوجوان ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -18اکتوبر 2017ء ):موت کا گھناؤنا کھیل کھیلنے والی گیم بلیو وہیل لاہور بھی آپہنچی ،ایف بی آئی نے 4نوجوانو ں کی زندگیاں بچا لیں ۔تفصیلات کے مطابق بلیو وہیل نامی گیم نے دنیا بھر میں موت کا گھناؤنا کھیل شروع کر رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ابتک درجنوں نوجوان اس گیم کا شکار بن کر موت کی آغوش میں جا چکے ہیں ۔تازہ ترین صورتحال کے مطابق یہ گیم لاہور تک آپہنچی ہے ۔ایف آئی اے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 4نوجوانوں کی زندگیاں بچا لیں ، چاروں نوجوان بلیو وہیل کی جانب سے دیا گیا ٹاسک پورا کر رہے تھے کہ ایف آئی اے کی بروقت کاروائی نے کتنے ہی گھروں کو اجڑنے سے بچا لیا ۔یہ چار نوجوان لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن کے رہائشی ہیں ۔