الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 7 ، پنجاب کے 13 ، خیبر پختونخوا کے 2 ممبران کے متعلقہ ایوانوں کی کارروائی میں حصہ لینے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:55

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 7 ، پنجاب کے 13 ، خیبر پختونخوا کے 2 ممبران ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 7 ، پنجاب اسمبلی کے 13 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے 2 ممبران کی جانب سے تاحال اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہ کرنے پر ان کے متعلقہ ایوانوں کی کارروائی میں حصہ لینے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں قومی اسمبلی کے اراکین محمد نذیر خان ، محمد جمال الدین ، سردار محمد عرفان ڈوگر، سردار اویس احمدخان لغاری ، میاں امتیاز احمد ، سہیل منصور خواجہ اور فرحانہ قمر کی رکنیت سیز کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

اسی طرح پنجاب اسمبلی کے اراکین چوہدری طاہر احمد سندھ، سردار بہادر خان میکن، جعفر علی ہوچہ، شیخ اعجاز احمد ،میاں طاہر، خرم عباس سیال، سید محمد محفوظ مشہدی ، رانا محمد افضل ، میاں مرغوب احمد، ملک احمد سعید خان ، رانا طاہر شبیر ، محمد ذیشان گورمانی، ظل ہما اور خیبر پختونخوا کے اراکین فضل الہٰی اور راشدہ رفعت کی جانب سے قانونی تقاضے پورے نہ کئے جانے پر ان کی رکنیت معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔