گوشوارے جمع نہ کرانے پرسینیٹرز روبینہ خالد ،عطاالرحمن ، تاج محمد آفریدی کو ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے سے روک دیا جائے، الیکشن کمیشن کا سینیٹ سیکرٹریٹ کو خط

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:55

گوشوارے جمع نہ کرانے پرسینیٹرز روبینہ خالد ،عطاالرحمن ، تاج محمد آفریدی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر سینیٹ سیکرٹریٹ کو خط ارسال کیا ہے کہ وہ سینیٹر روبینہ خالد ، سینیٹر عطاالرحمن ، تاج محمد آفریدی کو ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے سے روکیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر روبینہ خالق نے مالی سال گزرنے کے بعد طے شدہ مدت میں الیکشن کمیشن کو اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں اس لئے انہیں ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے سے روکا جائے ۔