کوالٹی ایجوکیشن کوبہتربنانے کیلئے حکومت آزادکشمیرنے ٹھوس اقدامات اٹھائے ‘حکومت آزادکشمیرتعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی کوپوراکرنے،این ٹی ایس کے دیانتدارپبلک سروس کمیشن کا قیام عمل میںلاکرنوجوانوںکوروزگارفراہم کررہی ہے

ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر(زنانہ)فوزیہ اسلم کی بات چیت

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:53

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر(زنانہ)فوزیہ اسلم نے کہاہے کہ کوالٹی آف ایجوکیشن کوبہتربنانے کے لیے حکومت آزادکشمیرنے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیںحکومت آزادکشمیرتعلیمی اداروںمیںسٹاف کی کمی کوپوراکرنے،این ٹی ایس کے دیانتدارپبلک سروس کمیشن کا قیام عمل میں لا کر نوجوانوں کو روزگارفراہم کررہی ہے ‘دورافتادہ ،پسماندہ علاقوںمیں حکومت آزادکشمیرتعلیمی اداروںکی عمارات کے لیے بھرپورتوجہ دے رہی ہے معیاری تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے معیاری تعلیم کودورحاضرکے تقاضوں سے ہمکنار کرنے کے لیے حکومت کمربستہ ہے ۔

تعلیمی معیارکوبڑھانے کے لیے میرٹ پراساتذہ کی تعیناتی اہم اقدام ہے سکولوںمیںسٹاف کی کمی اورعمارت کی بہتری کے لیے اساتذہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کررہے ہیںسرکاری سکولوںمیںشرح داخلہ میںاضافہ اداروںپرعوام کے اعتمادکامنہ بولتاثبوت ہے سرکاری تعلیمی ادارے سکولوںمیںمختلف پروگراموںکاانعقادممکن بناکربچوںکی تخلیقی صلاحیتوںکواجاگرکرنے میںاپناکرداراداکریںوالدین اوراساتذہ آپس میںباہمی رابطہ بڑھاکربچوںکی تعلیم وتربیت پرخصوصی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے گرلزمڈل سکول ہلاں گوئی،گرلز مڈل سکول بگلیاں نکیال،گرلزمڈل سکول ڈبسی نکیال کے سرپرائزوزٹ کے موقع پرسکول سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ کوالٹی آف ایجوکیشن کوبہتربنانے کے لیے حکومت آزادکشمیرنے ٹھوس اقدامات اٹھاکرآنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کے لیے سنہری اقدام اٹھایاہے آزادکشمیربھرمیںیکساں اورمعیاری نظام تعلیم کورائج کرنے کے لیے حکومت وقت کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

انہوںنے کہاکہ آزادکشمیرحکومت نے این ٹی ایس کانفاذ کرکے دیانتدارپبلک سروس کمیشن کاقیام عمل میںلاکرعام نوجوانوںکے لیے بھی روزگارکے دروازے کھول دیئے ہیںشہری آبادی سے دور،کنٹرول لائن کے قریب تعلیمی اداروں کی بہتری،پختگی کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروںمیںسٹاف کی کمی کوبھی پوراکرنے کے ساتھ ساتھ کمپیوٹرلیب بھی قائم کرینگے جس سے طلباء دورجدیدکے تقاضوںکے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی میںمہارت حاصل کرسکیںگے انہوںنے کہاکہ معیاری تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے جس پرحکومت آزادکشمیرخصوصی توجہ دے رہی ہے والدین کوچاہیے کہ وہ اساتذہ کے ساتھ اپنے روابط بڑھاکربچوںکی تعلیم وتربیت کے حوالہ سے اپنے بچوںپرخصوصی توجہ دیں۔