سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے 1974میںکوٹلی کوضلع کادرجہ دلواکرضلع کوٹلی کے لوگوںپراحسان عظیم کیا ہے

مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں سردارمشہودمحمود‘راجہ رضوان اورسردارعارف ناز کا مشترکہ بیان

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:53

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبرجنرل کونسل سردارمشہودمحمود،ڈویژنل صدریوتھ ونگ ن لیگ راجہ رضوان اورحلقہ صدریوتھ ونگ ن لیگ سردارعارف نازنے کہاہے سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان نے 1974میںکوٹلی کوضلع کادرجہ دلواکرضلع کوٹلی کے لوگوںپراحسان عظیم کیا‘سالارجمہوریت نے انتہائی نامساعدحالات میںپانچ گھنٹے کی پیدل مسافت طے کرنے کے بعدپونچھ کے سکولوںمیںتعلیم حاصل کرکے آزادکشمیربھراوربالخصوص ضلع کوٹلی کے لوگوں کی خدمت کابیڑہ اٹھایا۔

سالارجمہوریت کی تعمیروترقی کے ویژن کی بدولت آزادکشمیرکے گلی کوچوںمیںسابق وزیراعظم سردارسکندرحیات خان کے ادوارکے چرچے ہیںسالارجمہوریت نے اپنے ادوارمیںبلاتخصیص پارٹی،علاقہ،برادری مشکل حالات میںآزادکشمیرمیںتعمیروترقی کاانقلاب برپاکرکے تاریخ میںاپنانام سنہری حروف سے رقم کروایاسالارجمہوریت کی ذاتی کاوشوںسے ضلع کوٹلی پسماندگی سے نکل کرآج ترقی کی راہوں پرگامزن ہوچکاہے۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت سالارجمہوریت کے ادوارکورول ماڈل بناکرخطہ میں عوامی فلاح وبہبود،آزادخطہ کی تعمیروترقی اوربلاتخصیص تعمیراتی کاموںپرعمل پیراہے سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان سیاست میںایک یونیورسٹی کادرجہ رکھتے ہیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آزادکشمیرکے لیے 4ارب روپے سے زائد جاری کرناا س بات کاثبوت ہے کہ پاکستان وآزادکشمیرمیںقائم ن لیگ کی حکومتیں پاکستان وآزادکشمیرکی ترقی،خوشحالی اورعوام کی بہتری چاہتی ہیںوفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ چارارب روپوںسے آزادکشمیرکے اندرتعمیروترقی کے نئے دورکاآغازہوجائے گاوفاقی حکومت کی جانب سے فنڈزکی بروقت ادائیگی نے کشمیریوںسے محبت کاثبوت دیاہے ۔

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان اوران کی کابینہ دن رات ایک کرکے آزادخطہ کے لوگوںکوسہولیات دینے،عوام کامعیارزندگی بلندکرنے اورآزادخطہ کوتعمیروترقی کی راہوںپرگامزن کرنے میںلگی ہوئی ہے وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے حالیہ دورہ یورپ سے مسئلہ کشمیرکومزیدتقویت ملی ہے اورمسئلہ کشمیراس وقت فلیش پوائنٹ بن چکاہے پاکستان وآزادکشمیرمیںقائم ن لیگ کی حکومتوں نے مسئلہ کشمیرکوہمیشہ اولیت دی ہے اورعالمی فورم پرمسئلہ کشمیرکے حوالہ سے جانداراوردوٹوک موقف اختیارکیاہے مخالفین موجودہ حکومت پرتنقیدکی بجائے اپنے سابق دورپرنظردوڑائیںتوآزادکشمیرمیںسابق دورمیںاداروں کو تباہی کے دھانے پراورآزادکشمیرکی سڑکات کی ری کنڈیشنگ کے لیے اقدامات نہ اٹھاکرمخالفین نے سابق دورمیںعوام کے ساتھ زیادتی کی جس کاجواب ان کو2016کے الیکشن میںعوام نے مسلم لیگ ن آزادکشمیرکوبھاری مینڈیٹ دے کردیامسلم لیگ ن آزادکشمیرمیںقائم حکومت وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کی قیادت میںمحض بیان بازی کی بجائے عملی اقدامات اٹھاکرآزادکشمیرکی عوام کوتعلیم،صحت ،پینے کاپانی ،بجلی،سڑکات اوردیگرسہولیات دے کراپنے انتخابی وعدوںکی تکمیل کررہی ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میںقائم ن لیگ کی حکومت نے آزادکشمیرکے لیے 4ارب روپے جاری کرکے اس بات کاثبوت دیاہے کہ وہ کشمیریوںکی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیںاس سے قبل بھی سابق وزیراعظم پاکستان میاںمحمدنوازشریف نے بحیثیت وزیراعظم آزادکشمیرکے دورے کرکے یہ ثابت کیاتھاکہ انہیںکشمیریوںسے بے پناہ محبت ہے اوروہ آزادخطہ کوترقی یافتہ اورخوشحال دیکھناچاہتے ہیںوزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی بھی آزادخطہ کی ترقی چاہتے ہیںاور بروقت فنڈزکی ادائیگی کرکے انہوںنے یہ ثابت بھی کردیاہے انہوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان اوران کی کابینہ نے عملی طورپرآزادکشمیرکوترقی یافتہ اور جدیدترین بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیںیہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان اوران کی پوری کابینہ کی لگن اورمحنت کانتیجہ ہے کہ آج آزادکشمیربھرکے اندرنہ صرف بلاتخصیص تعمیراتی کام ہورہے ہیںبلکہ آزادخطہ کے اندرگڈگورننس،میرٹ اورانصاف بھی قائم ہوگیاہے ن لیگ نے الیکشن سے قبل جوبھی عوام سے وعدے کئے تھے ان پرمن وعن عمل درآمدجاری ہے انہوںنے کہاکہ آزادخطہ میںقائم ن لیگ کی حکومت سابق وزیراعظم سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کے تعمیروترقی کے ویژن کے مطابق عوامی فلاح وبہبود،آزادخطہ کی تعمیروترقی اوربلاتخصیص تعمیراتی کاموںپرعمل پیراہے سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان سیاست میںایک یونیورسٹی کادرجہ رکھتے ہیںان کے ادوارآزادکشمیرکی تاریخ کے سنہری ادوارہیںاورانہیںہمیشہ یادرکھاجائے گا۔