امیر جما عت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد ،نائب امیر شیخ عقیل الرحمن کاجنگ بندی لائن پر بھارتی فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے پاک فوج کے مساوی معاوضے کا مطالبہ

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:53

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) امیر جما عت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد ،نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے جنگ بندی لائن پر انڈین فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے پاک فوج کے مساوی معاوضے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مرکزی ایوان صحافت میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشیمیر کا خطہ قدرتی وسائل سے مالا مال یے اگر ان وسائل کو دیانت داری،امانت کے ویژن کے ساتھ استعمال میں لایا جا ئے تو آزاد کشمیر ماڈل سٹیٹ بن سکتی ہے اگر اہلیت اور صلاحیت کو بروے کار لایا جاتا تو آج حالات کچھ اور ہو تے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے پانیوں سے سنیکڑوں میگاواٹ بجلی نشینل گرڈمیں جا ری رہی ہے مگرآزاد کشمیر کے عوام حقوق کو پامال کیا جا رہاہے اور ستم بالا ستم کے آج تک ان پر اجیکٹس پر حکومت آزاد کشمیر سے معائدے تک نہیں کیے جارہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سب سے پہلے معائدوں کو عملی شکل دی جا ئے عوام کے حقوق کا تحفظ کیا جا ئے تب جا کر ہم اجازت دیں گے انہوں نے آزاد کشمیر کو منگلہ کی رائلٹی اور واٹر پوز چارجز کے ،کے پی کے کے بر ابر دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بقا پاکستان اور تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ کشمیریوں کو مطمین کیا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کے بوجود ان کے غلط کاموں کی حمایت کرنے کے بجائے حکومتی خامیوں کی کھل کر نشاندہی کر رہے ہیں انہوں نے آزاد کشمیر کو لوڈشیڈنگ فری قرار دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کشمیری عوام کو اندھیروں سے نجات دلائی جا ئے۔