قائداعظم ٹرافی کے میچ میں پشاوراورواپڈا کے کھلاڑیوں میں جھگڑا

میچ میںواپڈا کوآخری وکٹ پر جیت کیلئی4رنزدرکار تھے کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں جھگڑ پڑے

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:51

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) ایبٹ آباد میں واپڈا اور پشاور کی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑادیں۔ واپڈا اور پشاور کے درمیان میچ جاری تھا واپڈا کوآخری وکٹ پر جیت کیلئی4 رنزدرکار تھے کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں جھگڑ پڑے ۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے کو مغلظات بھی بکیں گئیں۔

(جاری ہے)

واپڈا کی جانب سے آخری وکٹ پر محمد سعد اور محمد عرفان بیٹنگ کررہے تھے کہ پشاور کے بولر تاج ولی نے بال کرانے سے پہلے رن آوٹ کردیا جس پر جھگڑا شروع ہوگیا۔

واپڈا کے کھلاڑیوں نے احتجاج شروع کردیا۔ پشاور کے کھلاڑیوں نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا۔معاملے کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے امپائرز نے میچ ختم کردیا۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہاتھ بھی نہیں ملائے۔ پشاور کی کپتانی عمران خان سینئرکررہے تھے۔ اس موقع پر سلیکٹر وسیم حیدر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :