پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے 3گھنٹے میں تجوریاں بھرنے کا پلان بنالیا

پاک لنکا ٹی 20میچ کیلئے کم قیمت ٹکٹیں ،آن لائن فروخت کا آغاز کردیا گیا ، پہلے مرحلے میں 7انکلوژرز کے ٹکٹس دستیاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 3 گھنٹے کے میچ میں تجوریاں بھرنے کا پلان بناتے ہوئے 29 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم میں شیڈول پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹی 20 کے ٹکٹوں کی قیمت انتہائی کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اوران کی آن لائن فروخت کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کے پہلے مرحلے میں سات انکلوژرز کے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہوں گے جن کی قیمت ورلڈ الیون کے دورے کے دوران کھیلے گئے میچز کی نسبت کم رکھی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم انکلوژر کے لیے ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ اس سے قبل 8 ہزار روپے تھی ۔اسی طرح عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز میں ٹکٹوں کی قیمت 6 ہزار روپے سے کم کرکے 3 ہزار روپے کر دی گئی ہے ۔ عبدالقادر، اے ایچ کاردار، جاوید میانداد اور راجاز انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمت 15 سو روپے مقرر کی گئی ہے ۔ ورلڈ الیون کے دورے کے دوران ان انکلوژرز میں ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے تھے ۔ مذکورہ انکلوژرز کے علاوہ دیگر انکلوژرز میں ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :