پی سی بی کاپی ایس ایل کے 4میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ

کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع کی جائے، کراچی پرامن شہر ہے اور یہاںکے شہریوں کا بھی حق ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ دیکھیں، نیشنل اسٹیڈیم کو بحال کرنے کیلئے کام کررہے ہیں جب کہ اگر آپ چاہیں گے توائرپورٹ سے ٹیم کے ہمراہ ہوٹل تک میں خود آئوں گا،وزیر اعلیٰ سندھ کی پی سی بی چیئر مین سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) فروری 2018 میں پی ایس ایل کے 4 میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بدھ کوچیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سی ایم ہائوس پہنچے جہاں ان کی ملاقات وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ہوئی، ملاقات میں وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ شروع کی جائے، کراچی پرامن شہر ہے اور کراچی کے شہریوں کا بھی حق ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ دیکھیں، نیشنل اسٹیڈیم کو بحال کرنے کے لئے کام کررہے ہیں جب کہ اگر آپ چاہیں گے توائرپورٹ سے ٹیم کے ہمراہ ہوٹل تک میں خود آں گا۔

مراد علی شاہ نے نجم سیٹھی کوسیکیورٹی کے حوالے سے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کررہے ہیں اورجوسیکورٹی کے معیارآپ کے ہیں سندھ حکومت اس قسم کی سیکیورٹی فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

ترجمان سی ایم ہائوس کے مطابق فروری 2018 میں پی ایس ایل کے 4 میچزکراچی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزیراعلی ٰنے پی سی بی کے سیکیورٹی انچارج اورآئی جی سندھ کی ملاقات طے کروادی ہے جس کے بعد سیکیورٹی انچارج کرنل اعظم کی آئی جی پولیس سے ملاقات ہوگی۔

اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں بھی انٹرنیشنل مقابلوں کے خواہاں ہیں ، کراچی میں سیکورٹی معاملات پرسندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والوں سے بات کریں گے، سری لنکن کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، پاک ، لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ والے دن ایشن کرکٹ کونسل کا اجلاس بھی ہوگا اور ایشن کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بھارت شرکت نہیں کرے گا۔