بھائی کی پسند کی شادی کی سزا بہن کو دے ڈالی،12سالہ معصوم بچی کو پنچایت کے حکم پر ونی کردیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 15:38

بھائی کی پسند کی شادی کی سزا بہن کو دے ڈالی،12سالہ معصوم بچی کو پنچایت ..
بہاولپور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -18اکتوبر 2017ء ):بھائی کی پسند کی شادی کی سزا بہن کو دے ڈالی،12سالہ معصوم بچی کو پنچایت کے حکم پر ونی کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھائی کی پسند کی شادی جرم بن گئی، پنچائیت نے جرمانے کے طور پر معصوم بہن کو ونی کرنے کا فیصلہ سنا دیا، بہاولپور میں بارہ سالہ ام ہانی کے بھائی نے کچھ عرصے قبل بااثر شخص کی بیٹی سے پسند کی شادی کی تھی جس پر لڑکی کے اہل خانہ مشتعل ہوگئے۔

معاملہ پنچایت میں پہنچا جہاں بدلے میں ام ہانی کو ونی کرنے کا فیصلہ سنادیا گیا، ام ہانی کی روتی سسکتی ماں بھی معصوم بیٹی کے لئے انصاف مانگ رہی ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کارروائی کرنے کے بجائے پولیس با اثرملزمان کی سرپرست بن گئی ہے، اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔