کوئٹہ سریاب روڈ ،پولیس گاڑی پر حملہ قابل مذمت ہے ، شیعہ علماء کونسل پاکستان

حملہ آوروں کے سہولت کاروںکو قانون کے شکنجہ میں لیکر تختہ دارپر لٹکایا جائے، ریاستی اداروں کو شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کو مزیدتیز کرنا ہوگا ۔مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل کا بیان

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:48

راولپنڈی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس گاڑی پر خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں عرصہ دراز سے ملک دشمن عناصر معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں اور دو روز قبل پاک فوج کے جوانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا یہ دہشت گرد ملک اور انسانیت کے دشمن اورخونی درندے ہیں۔

علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا ہے کہ یہ ملک دشمن عناصرملک میں بدامنی کا بازار گرم کرنا چاہتے ہیں جنہیں روکنا ہوگا۔پولیس اہلکاروں کی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

(جاری ہے)

علامہ عارف حسین واحدی کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کو شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کو مزیدتیز کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ جدید معلومات کو سامنے رکھتے ہوئے انٹیلی جنس اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کوئٹہ کے معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلا تفریق تمام مجبوریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کو کمزور کرنے والے بے گناہ عوام کے قاتلوں اور دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔

علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی نے بھی کوئٹہ سرلیس اہلکاروں کی وین پر خود کش حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں اورانکے سہولت کاروں کو قانون کے شکنجہ میں جکڑ کر یاب روڈ پر پوتختہ دارپر لٹکایا جائے تاکہ دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہو سکے ۔