پاکستان ریلوے کو منافع بخش بنیادوں پر چلانے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں

وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایت پر ماضی میں بند ہونے والی ٹرینوں کی دوبارہ بحالی کیلئے تیزی سے کام جاری ہے، ٹرینوں میں مسافروں سے پیسے لے کر ٹکٹ نہ بنانے والوں کی چھٹی کروا دی جائے گی،سٹیشنوں پر ناقص اشیاء خردو نوش فروخت ہونے پر متعلقہ اسٹیشن ماسٹر کو معطل کر دیا جائے گا،پاکستان ریلوے کے جنرل منیجر جاوید انور بوبک کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:48

پاکستان ریلوے کو منافع بخش بنیادوں پر چلانے کیلئے انقلابی اقدامات ..
سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان ریلوے اسلام آباد کے جنرل منیجر جاوید انور بوبک نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کو منافع بخش بنیادوں پر چلانے کے لئے انقلابی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر ماضی میں بند ہونے والی ٹرینوں کی دوبارہ بحالی کے لئے تیزی سے کام جاری ہے ٹرینوں میں مسافروں سے پیسے لے کر ٹکٹ نہ بنانے والیSTES کی چھٹی کروا دی جائے گی انہیں ملازمت سے بر خاست کر کے گھر بھیج دیا جائے گا ریلوے سٹیشنوں پر ناقص اشیاء خردو نوش فروخت ہونے پر متعلقہ اسٹیشن ماسٹر کو معطل کر دیا جائے گا وہ سانگلہ ہل ریلوے سٹیشن پر لاہور فیصل آباد ریلوے سٹیشن کا تین سالا کارکردگی کا معائنہ کرتے وقت میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد حنیف کی قیادت میں ملنے والے عوامی وفد کے مطالبہ پر لاہور فیصل آباد ریلوے سٹیشن پر بہت جلد نئی ٹرین چلائی جائیگی اوردو سابقہ ٹرینوں ماڑی انڈس ، اور سما سٹا ایکسپریس کو بہت جلد ریلوے مسافروں کی سفری سہولتوں کو بحال کرنے کے لئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے رپورٹ مانگ لی ہے انہوں نے ریلوے ملازمین اور بکنگ کلر کوں کو خصوصی طور پر وارننگ دی کہ ٹکٹوں کی اوور چارجنگ ناقابل برداشت ہو گی اس موقع پر ریلوے سٹیشن سانگلہ ہل کو دلہن کی طرح سجانے اور محکمانہ اعلیٰ کارکردگی کی بناء پرا سٹیشن ماسٹر سانگلہ ہل محمد سرور اوراے ایس ایم عدیل آصف کوانعام اور شہباز شریف اور اے جی ایم عبدالحمید راضی دیگر صوبائی وزیر افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :