سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارک باد

دیوالی امن،محبت اور انسانیت سے محبت کا تہوار ہے پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا مسکن اور مختلف ثقافتوں کا آئینہ دار ہے،سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کا پیغام

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:40

سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری ..
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق نے دیوالی کے پر مسرت تہوار کے موقع پر ہندو اراکین پارلیمنٹ اور ہندو برادری کومبارک باد ددی ہے ۔سپیکر قومی اسمبلی نے اس پر مسرت موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیوالی امن،محبت اور انسانیت سے محبت کا تہوار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا مسکن ہے اور مختلف ثقافتوں کا آئینہ دار ہے ،یہاں تمام قومیتوں کے تہواروں کو بھر پور جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے ۔

انہوں نے ملک کی خوشحالی اور تر قی میں ہندو برادری کی خدمات کو سر اہا ۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے بھی اس پر مسر ت موقع پر ہندو ممبران قومی اسمبلی کو مبارک باد دی اور قومی ترقی ،اتحاد اور یکجہتی کے لیے ہندو برادری کی خدمات کو سر اہا ۔