بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی ،

پاک فوج کی بھر پور جوابی کاروائی دشمن کی گنیں خاموش

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:40

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی ،
نکیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) بھارتی فورسزنے ایک بارپھرلائن آف کنٹرول پرسیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹرکے مواضعات میں شدید گولہ باری کی۔ بدھ کو بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول نکیال سیکٹرکے مواضعات میں علی الصبح سے شدید گولہ باری جب کہ موہڑہ دھروتی، بالاکوٹ، موہڑہ گھمب، اندرٹھ، اندرلہ ناڑاور اولی میں فائرنگ جاری ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی گولہ باری سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جب کہ گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی فوج ایل او سی پر رہنے والی شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے جس کی وجہ سے اب تک کئی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :