Live Updates

قانون کا احترام سب پر لازم ہے،

اداروں کو بھی سب کے ساتھ برابری کرنی چاہیے،ہم عدالتوں سے ٹکرائو چاہتے ہیں اور نہ ہی یہ ہمارہ منشور ہے، اگر عدالتیں عمران خان کو رعائت دیں گی تو پھر انگلیاں تو اٹھیں گی، نواز شریف اور انکے خاندان نے اس جرم کا احتساب دیا ہے جو انہوں نے کیا بھی نہیں، عمران خان بڑی دیر تک ایمپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے رہے،، پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اور انکے اپنے سرگرم کارکن پارٹی چھوڑ کر آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:36

قانون کا احترام سب پر لازم ہے،
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ قانون کا احترام سب پر لازم ہے،اداروں کو بھی سب کے ساتھ برابری کرنا چاہیے،ہم عدالتوں سے ٹکرائو چاہتے ہیں اور نہ ہی یہ ہمارہ منشور ہے اگر عدالتیں عمران خان کو رعائت دیں گی تو پھر انگلیاں تو اٹھیں گی ۔حافظ آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اور انکے خاندان نے نے اس جرم کا احتساب دیا ہے جو انہوں نے کیا بھی نہیں۔

وفاقی وزیر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان بڑی دیر تک ایمپائر کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے رہے،، پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے اور انکے اپنے سرگرم کارکن پارٹی چھوڑ کر آزاد الیکشن لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کے پی کے میں جا کر کہتے ہیں کہ ہمیں پنجاب سے سیٹیں ملیں گی اور جب پنجاب میں آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ کے پی کے سے سیٹیں ملیں گی۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2018کے الیکشن میں سوائے شیر اور مسلم لیگ ن کے کچھ نظر نہیں آرہا،عوام اسے پسند اور منتخب کرتے ہیں جو انکے مسائل حل کرے۔آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو کر اقتدارسنبھالے گی۔۔انکا کہنا تھا کہ عبوری حکومت ان لوگوں کی خوش فہمی ہے جو اپنے اقتدار کی خاطر پارٹیاں بدلتے ہیںماضی میں بھی عبوری حکومتیں بنیں،،مارشلاء لگے لیکن یہ سب کسی مسلئہ کا حل نہیںاور نہ ہی پاکستان کسی عبوری حکومت کا متحمل ہے ملک میں جمہوریت کا تسلسل خوش آئند ہے۔

انکا کہنا تھا کہ عوام نے این اے 120میں جس طرح مسلم لیگ ن کو کامیاب کیا اس سے ثابت ہوا کہ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے آج کا پاکستان ماضی کے پاکستان سے بہت مختلف ہے ماضی میں اسطرح کے حالات میں پارٹیاں بدلنے والوں کی لائنیں لگ جاتی لیکن مسلم لیگ کے کارکن اور پارلیمانی پارٹی اپنے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔میاں نواز شریف کو پارٹی کا صدر بنانے کے لئے اس ہائوس سے بل پاس کیا گیا جس میں ہماری اکثریت بھی نہیں تھی ۔وفاقی وزیر نے اس موقعہ پر عوامی مسائل بھی سنیں اور انکے حل کے لئے موقعہ پر ہی احکامات جاری کیے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات