پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے مثبت اقدامات کررہی ہے، اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:36

خانیوال۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پنجاب حکومت صوبہ بھر میںکھیلوں کے فروغ کے لیے مثبت اور انقلابی اقدامات کررہی ہے، ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں امجد سلیمی نے وزیر اعلی ٹیلنٹ ہنٹ سکیم ضلع خانیوال کے ڈسڑکٹ کوچز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب سپورٹس کی جانب سے ضلعی سطح پر کوچز کے تقرر سے گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ تلاش کرنے میں مدد ملے گی اور باصلاحیت نہ صرف ملکی بلکہ کوچنگ کے بعد عالمی سطح پر بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے، اے سی امجد سلیمی نے ڈسڑکٹ کوچز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے محکمہ تعلیم کے اعلی افسران کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل اور ضلعی سطح کی کیمپس میں ٹریننگ کے لیے تعلیمی اداروں سے کھلاڑی منتخب کریں ،اس موقع پر ڈی ای او سپورٹس شفیق الرحمن خٹک ، ڈی ای او کالجز ابرار عابی،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر میاں چنوں ، ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر خانیوال، انٹر نیشنل کوچ محمد رشید ساقی ،ڈسڑکٹ کنسلٹنٹ بلال احمد،ڈسڑکٹ کوچز حاجی عنبر بشیر احمد(ٹیبل ٹینس)، اشتیاق قدیر (کرکٹ)، محمد اکر م(والی بال)، محمد ارشد (ہاکی )، اللہ رکھا (ایتھلیٹکس)، عمر فاروق (فٹبال)، محمد طارق (کبڈی)، عمران ( ریسلنگ) اور چوہدری محمد انور کوٹیا سیکرٹر ی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :