برآمدکنندگان نے ایک لاکھ 80 ہزارگانٹھ روئی خرید لی

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:36

ملتان۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن (پی سی جی ای)کے مطابق برآمدکنندگان نے 15 اکتوبر2017ء تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں سے ایک لاکھ80 ہزار602 گانٹھ روئی کی خریداری کی، برآمدکنندگان میں پنجاب سے 15 اکتوبر 2017ء تک 22 ہزارگانٹھ جبکہ صوبہ سندھ سے 15 اکتوبر 2017ء تک 1لاکھ58 ہزار602 گانٹھ روئی کی خریداری کرلی۔