پنجاب اور سندھ کے 3 ، 3 اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں کمی

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:36

ملتان۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی ای)کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے کپاس پیدا کرنے و الے 21 اضلاع میں سے 3 اضلاع اوکاڑہ ،جھنگ اور میانوالی جبکہ سندھ کے 11میں سے 3 اضلاع میں میرپور خاص، دادو اور بدین کپاس کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں کپاس کی پیداوار میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کی پیداوار کے مقابلے میں 3.77 فیصد،جھنگ میں 13.55فیصداور ضلع میانوالی میں کپاس کی پیداوار میں 28.10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے،سندھ کے ضلع میرپور خاص میں کپاس کی پیداوار میں 2.53فیصد ،دادو میں 15.14فیصد اور ضلع بدین کی پیداوار میں 28.55 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :