روئی کی خریداری میں ٹیکسٹائل سیکٹر بدستور سرفہرست

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:36

ملتان۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء)پاکستانی ٹیکسٹائل سیکٹرمیں کپاس کی بھرپورفصل کی آمدکے ساتھ ہی 15 اکتوبر2017ء تک ملک بھر سے مجموعی طورپر42لاکھ32 ہزار337 گانٹھ روئی خریدکر کے مقا می روئی کاسب سے بڑاخریداررہا،ٹیکسٹائل سیکٹر نے پنجاب سی 15 اکتوبر2017ء تک 21 لاکھ31 ہزار 406 گانٹھ روئی کی خریداری کی جبکہ سندھ سے 15 اکتوبر2017ء تک 21لاکھ 931گانٹھ روئی خرید کی گئی۔