سعودی عرب ، اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش میں 2 افراد گرفتار

بدھ 18 اکتوبر 2017 15:01

سعودی عرب ، اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش میں 2 افراد گرفتار
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء) سعودی پولیس کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اے ٹی ایم چوری کرنے کی کوشش میں 2 افراد کو گرفتار کر لیا اور جدہ کے ایک اے ٹی ایم کو رہزنوں کی واردات سے عین وقت پر کارروائی کرکے بچا لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی ایک گشتی گاڑی ڈیوٹی پر تھی کہ اچانک انکی نظر ایک گاڑی پر پڑی جو کہ اے ٹی ایم کے سامنے کھڑی تھے اور گاڑی کے سامنے ایک شخص کھڑا تھا جو کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ چھپانے کی کوشش کررہا ہے اوراے ٹی ایم کے اطراف 4 نقاب پوش دیکھے گئے جنکے ہاتھوں میں آہنی سلاخیں تھیں۔

یکایک انہوں نے اے ٹی ایم کو ان سلاخ کے ذریعے کھینچ کر لیجانے کی کوشش کرنی شروع کر دی ۔ یہ منظر دیکھتے ہی پولیس اہلکار اپنی گاڑی اے ٹی ایم کے سامنے کھڑی گاڑی کے پاس لےآیا ۔ پولیس کی گاڑی کو آتا دیکھ واردات کرنے والوں نے فرارہونے کی کوشش کی تاہم ان میں سے 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں سعودی شہری ہیں، فرار ہونے والے بھی سعودی تھے۔ واردات کرنے والوں کی گاڑی سے چوری میں استعمال ہونے والی اشیاءبرآمد کرلی گئیں۔

متعلقہ عنوان :